Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون سکول ٹیچر اور ڈرائیور حادثے میں ہلاک، مدینہ منورہ میں تدفین

مدینہ منورہ شہر سے سکول جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا ( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں مدینہ، قصیم شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک سکول ٹیچر اور ڈرائیور ہلاک جبکہ تین خواتین ٹیچر زخمی ہوگئیں۔
العربیہ اور عکاظ کے مطابق مدینہ منورہ کی رہائشی چار سکول ٹیچرز مدینہ، قصیم شاہراہ پر 50 کلو میٹر دور ایک سکول میں ٹیچر ہیں۔
اتوار کی صبح حسب معمول مدینہ منورہ شہر سے اپنے سکول کے لیے روانہ ہوئیں ۔ راستے میں ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر ’سھام ناصر العمری‘  گاڑی کا ڈرائیور ’صالح مرشود الغذوی‘ ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر تین خواتین ٹیچروں کو مختلف نوعیت کے زخم آئے۔
ہلال احمر کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو  کنگ سلمان میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے زخمیوں میں دو شدید زخمی ہیں جبکہ ایک کی حالت مستحکم ہے۔
خاتون ٹیچر اور ڈرائیور کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی گئی ،انہیں بقیع الغرقد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 

شیئر: