Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شردھا کپور،پربھاس کی ہیروئن بنیں گی

حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کا نام نئی فلم” ساہو“ کے لئے منتخب کرلیاگیاہے ۔وہ نئی فلم میں اداکار پربھاس کی ہیروئن بنیں گی۔ اس سے قبل اس فلم کیلئے کترینہ کیف، انوشکا شیٹھی اور پوجا ہجڈے کا نام زیر غور تھا تاہم اب شردھاکپور کو پربھاس کےساتھ بطور ہیروئن کاسٹ کرلیاگیاہے۔ فلم” باہو بلی“ میں بہترین اداکاری پیش کرنےوالے اداکار پربھاس کے فینز کو ان کی نئی فلم کے لئے ساتھی اداکارہ کے نام کا بے صبری سے انتظار تھا ۔فلم کے پروڈیوسر نے شردھا کے نام کی تصدیق کردی ہے۔فلم عاشقی ٹوسے شہرت پانےوالی اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم ”حسینہ “ بھی جلد ہی ریلیز ہونے جارہی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: