Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”حسینہ پارکر“ کی نمائش چوتھی مرتبہ منسوخ

 
شردھا کپور ریلیز سے قبل اپنی فلم فرحان اختر کو دکھانا چاہتی ہیں
بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی آنے والی فلم‘ ’حسینہ پارکر“ ڈائریکٹر اور اداکار فرحان اختر کوخصوصی طور پر دکھانا چاہتی ہیں تاکہ وہ فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی اسے دیکھ کر بتائیں کہ انہوں نے کس طرح کی اداکاری کی ہے۔شردھا کپور کو یقین ہے کہ فرحان اختر ہی وہ سچے تنقید نگار ہیں جو انہیں ان کی اداکاری اور فلم سے متعلق اچھے مشورے دے سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے کریئر میں سب سے بہترین اداکاری اسی فلم کےلئے کی ہے۔خیال رہے کہ” حسینہ پارکر“ کو رواں ماہ 18 اگست کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم رواں ماہ بڑی فلمیں ریلیز ہونے کی وجہ سے چوتھی بار اس فلم کی نمائش منسوخ کردی گئی۔”حسینہ پارکر“ کی نمائش کے لئے سب سے پہلے 14 جولائی 2017 ءکی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔اب اسے 15 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔ہدایت کار اپوروا لاکھیا کی فلم میں شردھا کپور نے انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کا کردار ادا کیا ہے۔بالی وڈ میں داود ابراہیم کی بہن پرپہلی مرتبہ فلم بنائی گئی ہے۔فلمی ناقدین کے مطابق داود ابراہیم پر بنی فلموں کے مقابلے میں ان کی بہن پر بنائی گئی فلم زیادہ کامیاب ہوگی۔
 
 
 
 
 

شیئر: