Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈا رکے خلاف بھی ریفرنس کی تیاری

لاہور... نیب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کے سلسلے میں ایس ای سی پی حکام کو طلب کر لیا۔ نیب نے ایس ای سی پی کو اسحاق ڈار کی 7 کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایس ای سی پی حکام کو 23 اگست کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ لاہور میں نیب کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب حکام کی جانب سے اسحاق ڈار، انکی اہلیہ اور بیٹے مجتبیٰ کی کمپنیوں کا بھی ریکارڈ طلب کر لیا گیا ۔ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار اور ان کی اہلیہ کی کمپنیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ۔

 

شیئر: