Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

فوجی حکام کی ملاقات میں مشتترکہ مفاد کے امور پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے سنیچر کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مایئکل کوریلا کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
مشتترکہ مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جو خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے میں معاون ہیں۔
یہ ملاقات دونوں ملکوں کے سٹریٹجک تعلقات کے فریم ورک کے تحت ہوری ہے، اس کامقصد فوجی شعبوں میں مشترکہ دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔

 

شیئر: