Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی نہیں!

چنئی۔۔۔۔تمل ناڈو حکومت نے مدراس ہائیکورٹ کو مطلع کیا ہے کہ راجیو گاندھی قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے رابرٹ پالیس اور جے کمار کورہا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔دونوں مجرموں کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران ریاستی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ وہ 2012ء کے فیصلے میں کوئی مداخلت یا قصورواروں کو معاف نہیں کریگی۔ قصورواروں نے 2012ء میں درخواست دائر کرکے حکومت سے رہائی کی اپیل کی تھی۔رابرٹ نے وزیر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی کو خط لکھ کر کہا تھاکہ اگر ان کی رہائی عمل میں نہیں لائی جاتی تو رحم کی بنیاد پر سزائے موت دیدی جائے۔ مرکزی حکومت نے بھی قصورواروں کو کسی بھی حالت میں رہا کرنے سے انکار کردیا اور رابرٹ کی درخواست مسترد کرنے کو کہا۔

شیئر: