Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پائلٹوں کیلئے نئے ضابطے کا اعلان

نئی دہلی۔۔۔۔سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل نے پائلٹوں کے اچانک کام چھوڑکر جانے سے ایئرلائنز کے سامنے آنے والی مشکلات کے حوالے سے بتایا کہ پائلٹوں کیلئے نوٹس کا دورانیہ 6ماہ سے بڑھا کر ایک سال کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ معاون پائلٹوں کو بھی 6ماہ پہلے نوٹس دینی ہوگی۔ڈی جی سی اے نے سول ایوی ایشن ریکوائرمنٹس میں ترمیم کردی اور کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ پائلٹ بغیر کسی انتباہ کے استعفیٰ دیدیتے ہیں اوریہ عمل بسا اوقات اجتماعی شکل میں بھی ہوتا ہے جس سے ایئرلائنزکو اپنی پروازیں منسوخ کرنی پڑتی ہے اور مسافروں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نوٹس میں کہا گیاہے کہ اگر پائلٹ بغیر نوٹس کے استعفیٰ دیتے ہیں تو حکومت کو ان کا لائسنس یا درجہ بندی مستقل یا عارضی طور پر منسوخ کرنے کا حق ہے۔ ڈی جی نے ترمیم میں کہا کہ ایک پائلٹ کو کسی مخصوص طیارے کیلئے تربیت دینے میں 8سے 9ماہ لگتے ہیں۔ اس دورا ن تکنیکی اور کارکردگی سے متعلق امتحان بھی پاس کرنا ہوتا ہے۔ سیمیو لیٹر ٹیسٹ اور فلائنگ ٹریننگ سے گزرنا پڑتا ہے اور اسکل ٹیسٹ بھی دینا پڑتا ہے اس کے بعد ہی لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔

شیئر: