میڈرڈ ۔۔۔ ہسپانوی ساحلی محافظوں نے بحیرہ روم میں کشتیوں پر بھٹکنے والے تقریباً 600 مہاجرین کو بچا لیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز15کشتیوں اور ایک جیٹ اسکائی کے آپریشن کے تحت ان افراد کو محفوظ طریقے سے ساحل سمندر پر پہنچا دیا گیا۔ مراکش اور اسپین کی سمندری حدود سے بچائے گئے ان افراد میں 35 بچے بھی تھے۔ یہ افراد آبنائے جبرالٹر کو عبور کرتے ہوئے ا سپین پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق رواں برس ا سپین پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد تقریباً83 ہزارہو گئی ہے۔