Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ بھی صحافی بن گیا

سیول .... روبوٹ اب صحافت بھی کرنے لگا ہے۔ جنوبی کوریا کی ایک خبررساں ایجنسی کا کہناہے کہ اس نے فٹبال میچ کی رپورٹنگ کیلئے کمپیوٹر کی خدمات حاصل کرنا شروع کردی ہیں۔ وہ کسی بھی اسپورٹس صحافی کی طرح خبر تحریر کرتا ہے۔ پچھلے پریمیئر لیگ کے سیزن میں اس نے 380خبریں فائل کیں اور یہ سب کچھ چند سیکنڈوں میں کیا۔خبررساں ایجنسی کا کہناہے کہ اس نے 2016-17ءکے سیزن سے اس سافٹ ویئر کا استعمال کیا اور کھیل ختم ہونے کیلئے ریفری کی سیٹی بجنے کے صرف 2سیکنڈ بعد پورے میچ کی رپورٹ فراہم کردیتا ہے۔ ایجنسی کے اعلی عہدیدار کا کہناہے کہ اب اس روبوٹ میں ایک نیا سافٹ ویئر ڈالا جارہا ہے جو 2018ءکے موسم سرما کے اولمپک کی خبریں بھیجا کریگا۔ یہ میچزجنوبی کوریا کے علاقے پیانگ چانگ میں ہونگے۔ یہ روبوٹ کوریائی زبان میں خبر بھیجتا ہے اور اس کے بعد خود اپنی خبر کی ایڈیٹنگ کرتا ہے۔ اسپیلنگ اور گرامر کی غلطی درست کرتا ہے اور خبروں میں جہاں کہیں اضافے کی ضرورت پیش آتی ہے، کرتاہے۔ اسکا نام ”ساکر بوٹ“ رکھا گیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا کوئی سب ایڈیٹر اس روبوٹ کی خبروں کی ایڈیٹنگ کرتا ہے یا یہ خبریں براہ راست اخبارات کو پہنچ جاتی ہیں۔فی الوقت اسے جنوبی کوریا کی زبان میں خبریں تحریر کرنا آتی ہیں لیکن جلد ہی اس میں انگریزی اور دیگر زبانوں میں خبریں تحریر کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کی جائیگی اور اس میں نیا سافٹ ویئر نصب کیا جائیگا۔

شیئر: