گرین لینڈ.... گرین لینڈ میں گلیشیئر پگھلنے کی رفتار سب سے زیادہ تیز ہے۔ ایک جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کی رفتار آئندہ برسوں میں کم ہونے کی کوئی امید نہیں کیونکہ موسمیاتی حدت کے نتیجے میں یہ گلیشیئر پگھل رہے ہیں۔ اب یہ گلیشیئر سخت چٹان کی مانند نہیں ہوتے پانی کرہ ارض پر بڑھ رہا ہے۔ آرکیٹک کے علاقے میں موسمیاتی حدت کے نتیجے میں مزید گلیشیئر پگھلیں گے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ اگرچہ حال ہی میں پگھلنے کی رفتار کم ہوگئی تھی لیکن پھر تیز ہوئی ہے کیونکہ وہاں گرمی زیادہ پڑ رہی ہے۔ یہ ریسرچ رپورٹ سوانسی یونیورسٹی کے ماہرین ماحولیات نے تیارکی ہے جبکہ انکی ٹیم میں موجود سائنسدانوں کا تعلق برطانیہ، کینیڈا ، سویڈن اور ناروے سے ہے۔