پٹنہ۔۔۔۔بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادوپر’’ وندے ماترم‘‘ کی توہین کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔انہوں نے کہا تھاکہ’’وندے ماترم،یعنی بندے مارتے ہیں ہم ‘‘۔ ان پر کیس درج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے وندے ماترم کو لوگوں کو پیٹنے اور مارنے کے مترادف قراردیا۔ تیجسوی یادو نے گزشتہ دنوں وندے ماترم میں تک بندی کرکے جو ٹویٹ کیا تھاوہ متنازع بن گیا جس پر مقدمہ دائر کیاگیا۔