ٹوکیو۔۔۔۔جاپان میں ایک طوطا بینڈ کی دھن سمجھتا ہے اور باقاعدہ اپنے مالک کے ساتھ یہ دھن بجاتا ہے۔ مالک نے اس کی وڈیو یوٹیوب پر ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مالک ایک چھوٹا سا بینڈ بجا رہا ہے طوطاقریب ہی کھڑا ہے اور جیسے ہی وہ بینڈ بجاتا ہے یہ بھی اپنی چونچ بینڈ پر مارتا ہے اور اسی طرح کی دھن نکلتی ہے جس طرح کی بینڈ پر مالک نکالتا ہے۔ بینڈ شیشے کا بنا ہوا ہے اور کیچن کی ٹیبل پر رکھا ہوا ہے۔ طوطے کا مالک پلاسٹک کی ایک چھڑی سے بینڈ پر ہٹ کرتا ہے اور جو آواز نکلتی ہے اس پر طوطا جھوم جھوم جاتا ہے اورپھر قریب آکر وہی دھن چونچ سے بینڈ کو مار کر نکالتا ہے۔