Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش روڈویز کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بس کے ایک مسافر کانوٹوں اور زیورات سے بھرا بیگ واپس لوٹا دیا ۔ بیگ میں 10ہزار روپے نقد اور طلائی زیورات تھے جو مسافر راہول شریو استوکو بغیر کسی کمی کے پورے مل گئے ۔ بس کا تعلق اودھ ڈپو سے تھا جس کی معاون علاقائی مینجر عنبرین اختر نے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ فوری طور پر کارروائی کی راہول کی درخواست قبول کرتے ہوئے بس کی جو سواریاں اتار کر خالی کھڑی تھی تلاشی لی گئی تو بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو راہول کا بیگ بس میں پڑا ہوا نظر آگیا ۔ گورکھپور سے روانہ ہو کر لکھنؤ کے چار باغ بس اسٹینڈ پر صبح ساڑھے 4بجے بس پہنچی تھی ۔ مسافر راہول سریو استووہاں سے بریلی کیلئے روانہ ہو گیا ۔ ٹرین میں بیٹھنے سے قبل اسے اپنے بیگ نہ ہونے کا علم ہوا تو اس نے موبائل پر عنبرین اختر سے رابطہ کیا ۔ بیگ ملنے پر راہول کو ڈپو کے ایس ایس آئی رمیش نے مکمل جانچ کے بعد بیگ واپس کر دیا ۔ عنبرین اختر اور ڈرائیور و کنڈیکٹر کی ایمانداری کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو بھی روانہ کر دی گئی ۔

شیئر: