Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاہ فام خاتون کی جلد سفید ہوگئی

واشنگٹن.... ” میری تو شناخت ہی کھو گئی“۔ یہ الفاظ اُس سیاہ فام خاتون کے ہیں جو کینسر کی مریضہ ہے اور زندگی بچانے والی دوائیں کھانے کے مابعد الاثرات کی وجہ سے اسکی کالی جلد اب سفید ہوتی جارہی ہے حتیٰ کہ اب اسکی بیٹی بھی یہ کہنے لگی ہے کہ” آپ تو میری ماں لگتی ہی نہیں“۔ 54سالہ پاﺅلا ایڈورڈ کو 2012ءمیں ہی بتا دیا گیا تھا کہ اس کے گردے میں کینسر ہے۔ ڈاکٹروں نے کہاتھاکہ وہ صرف 12ماہ تک زندہ رہ سکتی ہے لیکن اب 5سال گزرجانے کے باوجود وہ زندہ ہے۔ گزشتہ سال ہی اسکا چوتھی مرتبہ آپریشن ہوا تھا جس کے بعد اسے بعض دوائیں تجویز کی گئیں لیکن اس دوا کے نتیجے میں اسکی جلد ڈرامائی طور پر تبدیل ہونا شروع ہوئی جس سے اب ڈاکٹر بھی حیران ہیں۔ اسے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر دوا کے مابعد الاثرات جاری رہے تو وہ کاکیشین نسل کی لگنے لگے گی۔ اگرچہ خاتون اپنے زندہ رہنے پر خوش ہے لیکن ہر وقت دعا مانگتی رہتی ہے کہ اسکی جلد مکمل طور پر سفید نہ ہو۔ خاتون کے بعض رشتہ دار اب اس پر طنز بھی کرنے لگے ہیں ۔وہ سمجھتے ہیںکہ شاید اپنی جلد کو صاف کرنے کیلئے بلیچنگ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریمارکس میرے لئے بہت زیادہ توہین آمیز ہیں۔ لوگ اکثر ہی مجھ سے اس بارے میں سوال کرتے رہتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے پہلے ہی اس کے مابعد الاثرات سے خبردار کردیا تھا اور کہا تھا کہ چند افراد میں ایسا کچھ ہوسکتا ہے لیکن جب انہوں نے مجھے یہ دوا دی تو اس کے اثرات دیکھ کر وہ خود بھی حیران ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود بھی ایک ایسے ایشیائی کو دیکھا جس نے یہ دوا استعمال کی اور اسکی جلد بھی بہت حد تک سفید ہوگئی لیکن اس حدتک نہیں ہوئی جتنی کہ میری ہوئی۔

شیئر: