Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیر بالوں کیلئے زیادہ نقصان دہ

لندن ..... برطانیہ کے ایک تحقیقی ادارے کے چیف سائنٹسٹ اور ٹیکنالوجی افسر ڈاکٹر ٹم مور نے بالوں پر طویل تحقیق اور تجربے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ عمر کے ساتھ بالوں کا رنگ بدلنے لگتا ہے تاہم کچھ لوگ اس طرف دھیان نہیں دیتے اور وہ قدرتی عمل سے ذہنی مطابقت پیدا کرکے بالوں کو انکے حال پر چھوڑ دیتے ہیں اور بالوں کو سکھانے کیلئے ڈرائیر کا استعمال کرتے ہیں جبکہ ڈرائیر نقصان دہ ہوتے ہیں ۔ بال گیلے ہوں تو انکے ریشے متورم ہوکر کمزور پڑجاتے ہیں جس کے بعد بالوں کی ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہوجاتا ہے او رپھر روکے نہیں رکتا۔ بہتر یہی ہے کہ گیلے بالوں کو سوکھنے کیلئے کوئی بھی مصنوعی حرارت نہ پہنچائی جائے۔ یہ تحقیقی رپورٹ بالوں کی دیکھ بھال کرنے والی ایک بیوٹیشن کمپنی کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔
 

شیئر: