اسلام آباد...اٹارنی جنرل نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس آصف کھوسہ کے خلاف دائر ریفرنس سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کا علم نہیں۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ اسپیکر کی جانب سے جسٹس کھوسہ کے خلاف ریفرنس کے دائر ہونے سے متعلق کوئی علم نہیں۔ رجسٹرارسپریم کورٹ کی جانب سے بھی ریفرنس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے جسٹس آصف سعیدکھوسہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیاہے۔5 صفحات پر مشتمل ریفرنس کی کاپی بھی میڈیا نے حاصل کرلی۔