Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاگٹھ بندھن امانت ہے، مضبوط اپوزیشن ضروری، شرد یادو

پٹنہ۔۔۔۔بہار میں بی جے پی سے اتحاد کرنے کے بعد نتیش کمار کے فیصلے سے باغی ہوئے جنتا دل یو کے سابق قومی صدر شردیادو نے پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے پہلے کہا کہ مہاگٹھ بندھن امانت ہے۔اس کے ٹوٹنے پر افسو س ہوا ۔انہوں نے کہا کہ بحران سے دوچار ملک اور جمہوریت کو بچانے کیلئے مضبوط اپوزیشن ضروری ہے۔ وہ اس سمت میں ’’مشترکہ وراثت‘‘کے ذریعے شروع کی گئی کوشش کوفروغ دینے میں مصروف ہیں۔ شری کرشنا میموریل ہال میں جنتا دل یو کے باغی گروپ کی طرف سے منعقد عوامی عدالت کا فیصلہ ’’مہا گٹھ بندھن جاری ہے‘‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار میں مہا گٹھ بندھن کا قیام امانت کی طرح تھا لیکن یہ بکھر گیا ۔

شیئر: