Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند 2022تک دہشتگردی اور ماؤ باغیوں سے پاک ہوجائیگا، راجناتھ

لکھنؤ۔۔۔۔۔مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2022تک ملک دہشتگردی اور نکسلائٹ سے پاک ہوجائیگا۔ یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے  کہا کہ ہم جس نئے ہندوستان کی تکمیل کا خواب دیکھ رہے ہیں اس میںاسے دہشتگردی اور نکسلائٹ و ماؤ باغیوں سے پاک کرنا بھی ہے۔ بی جے کا مقصد حکومت بنانا نہیں بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی ، وقار ،غریب عوام کی فلاح و بہبودہے۔ مہاتماگاندھی نے 1942ء میں’’ انگریزو!بھارت چھوڑو‘‘ کا نعرہ لگایا تھا اس کے 5سال بعد اگر ملک آزاد ہوسکتا ہے تو ہم 5سال میں نئے ہندوستان کی تعمیر کیوں نہیں کرسکتے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ گاندھی جی نے ملک میں حفظان صحت کی تحریک شروع کی تھی جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوامی تحریک میں تبدیل کردیا۔راجناتھ سنگھ سائنٹفک کنونشن سینٹر میںخطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے نظام سے لوگوں کو شروع میں پریشانیوں کا سامنا ہے مگر اس کا ثمر کچھ دنوں بعد انہیں ضرور ملنے لگے گا۔

شیئر: