Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں آن لائن کیب کیخلاف احتجاج

اسلام آباد.. اسلام آباد میں آن لائن کیب سروسز کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے اتوار کو راول ڈیم چوک کو بلاک کردیا۔ راولپنڈی ،اسلام آباد میں ٹیکسی یونین اوبر اور کریم سمیت آن لائن کیب سروسز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہی ہے۔ راول ڈیم چوک بلاک ہونے سے مری اوراسلام آباد جانے والی سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ مظاہرین نے ایک آن لائن ٹیکسی کو روک کر گاڑی کے شیشے توڑ د ئیے ۔ڈررائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔جڑواں شہروں کے ٹیکسی ڈرائیوروںنے احتجاج کا آغاز فیض آباد سے شروع کیا تاہم راول ڈیم چوک پر پولیس نے مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا۔احتجاج کرنے والے ڈرائیوروں نے کہا کہ آن لائن کیب سے ان کی آمدنی محدود ہوگئی ، مالی مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔

 

شیئر: