مکانات کے مالکان کو شمسی توانائی تیار کرنے کی اجازت
ریاض .... الیکٹرسٹی اینڈ کوجنریشن ریگولیٹری اتھارٹی نے مکانات کے مالکان کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی تیار کرنے اور فروخت کرنے کی اجازت دیدی۔ اتھارٹی نے اس حوالے سے قوانین و ضوابط منظور کرلئے۔ اسکا مقصد صارفین کو سعودی عرب میں شمسی توانائی کے استعمال کی ترغیب دینا ہے۔