Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکھلیش یادوکی ’’سائیکل تحریک ‘‘کیا رنگ دکھائے گی؟

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو عوامی مسائل پر سائیکلنگ کرکے تحریک شروع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومتیں عوام کی امنگوں پر پوری نہیں اتریں ۔ عوام کے مسائل مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹری سے چلنے والی سائیکل چلاکر تحریک کا آغاز کرینگے۔ اس کا اعلان پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کی میٹنگ کے بعد جلد کیا جائیگا۔یہ تحریک لکھنؤ سے الٰہ آباد اورغازی پور سے اعظم گڑھ تک شروع ہوگی کیونکہ یہاں کے عوام بی جے پی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔

شیئر: