Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سول ملٹری تعلقات کا کوئی مسئلہ نہیں،فوجی ترجمان

  راولپنڈی ...ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ نیوزلیکس کی رپورٹ کو پبلک کرنا حکومت کی صوابدید ہے۔ جو چاہتا ہے نیوز لیکس رپورٹ منظر عام پر آئے حکومت سے درخواست کرے۔ رپورٹ فوج نے نہیں حکومت نے جاری کرنی ہے پاکستان میں سول ملٹری تعلقات کا کوئی مسئلہ نہیں ۔ این آر او سیاسی معاملہ ہے ،اس کا فوج سے تعلق نہیں۔میڈیا کو بریفنگ کے دوران ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کا فوج سے کوئی تعلق نہیں ۔سابق صدر پرویزمشرف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا فوج سے کوئی تعلق نہیں ۔ بطورسیاسی رہنما کے بیان دیتے ہیں جو ان کا ذاتی موقف ہے ۔مشرف کے ڈیفنس سے متعلق بیانات ان کا اپنا تجربہ ہے ۔فوجی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی افغان پالیسی کااعلان کل ہوگا۔ دفتر خارجہ ہی اس حوالے سے کوئی بیان جاری کرے گا۔ سخت پالیسی آئے گی تو پہلے ہم نے اپنا مفاد دیکھنا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہتری کی طرف لے جانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

 

شیئر: