Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف کی قیادت پر اظہار اعتماد

اسلام آباد.. ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ نواز شریف کی پالیسیوں پر عملدر آمد کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ن لیگ کی پالیسیوں نے ملک کو اقتصادی و معاشی تباہی، لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی سے نکالا ۔ سی پیک کے ذریعے روشن پاکستان کی بنیاد رکھی۔دریں اثناءوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔ مل کر نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے۔اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ انتخابی اصلاحات پر ترمیمی بل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔شاہد خاقان نے کہا کہ پارٹی نے جس اتحاد کامظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ میر ے وزیراعظم نوازشریف ہی ہیں ۔عدالت نے جوفیصلہ دیا عوام نے اس کو مسترد کردیا ۔نواز شریف کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچاوں گا۔

 

شیئر: