Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران جماعت اسلامی کے پیچھے نہ چھپیں ،گلالئی

اسلام آباد.. تحریک انصاف کی سابق رہنما اور قومی سمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عورتوں کی 62 فیصد آبادی ہے۔سیاسی جماعتیں عورتوں کو حقوق نہیں دے ر ہیں۔ پیر کو اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے چیئرمین نے مجھ پر اور میرے خاندان پر الزامات کی بوچھاڑ کی ۔ پہلے پارلیمانی کمیٹی کو خوش آمدید کہا پھر پیچھے ہٹ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ جماعت اسلامی بھی پارلیمانی کمیٹی کی مخالفت کر رہی ہے۔جماعت اسلامی عمران نیازی کو اپنے پیچھے چھپنے نہ دے۔ گلالئی نے یہ بھی کہا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین ہمیشہ جلسوں میں عورتوں کو مخاطب کرکے کہتے ہیں ہماری بیٹیاں لیکن عمران خان عورتوں کو جلسوں میں میری خواتین کہہ کر بلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کوئی بل کلنٹن نہیں جو میرے کیس کو مونیکا لیونسکی سے ملانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ عمران نیازی صدر ہے اور نہ بن سکتا ہے۔ میرے الزامات پر پارلیمانی کمیٹی بننی چاہئے یا اس کے قیام کیلئے ووٹنگ کرائی جانی چاہئے۔ 

 

شیئر: