Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھڑپ میں آر ایس ایس عہدیدار سمیت 2ہلاک

مدھیہ پردیش۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی میں 2گروپوں میں تصادم کے بعدآر ایس ایس کے ایک عہدیدار اور ان کے بھائی کی موت ہوگئی۔ کانہیواڑہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شام آپسی رنجش کے سبب 2فریقوں میں خونی جھڑپ ہوگئی جس کے دوران ایک فریق کے تقریباً16افراد مسلح ہوکردوسرے فریق کے 4لوگوں پر حملہ آور ہوگئے۔ واقعہ میں ایک فریق کے 4افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ناگپور اسپتال پہنچا دیا گیا جن میں سے 2راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

شیئر: