تہران۔۔۔۔ ایران کے برائے ادارہ سماجی خوشحالی کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں 70 ہزار لاوارث بچے مزدوری اور انڈر گراؤنڈ کارخانوں میں کام کرتی ہے۔ ادارہ برائے ایرانی سماجی خوشحالی کے قائم مقام صدر حزب اللہ مسعودی فرید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان بچوں کے نصف سے زائد کے دیگر ملکوں کے شہری ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان بچوں کی شناخت کرنا مشکل ہے لہذا اس حوالے سے قطعی تعداد بتانا ایک مشکل کام ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ "لاوارث بچوں کی ایک بڑی تعداد مزدوری کرتی ہے اور انڈر گراؤنڈ کارخانوں میں کام کرتی ہے۔یہ بچے زیادہ تر اچار ڈالنے اور جوتے بنانے پر مامو ر ہیں۔اس ملک میں اسوقت بچوں اور کنبوں کے لیے 81 بورڈنگ اور ڈیلی کیئر سنٹر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ نو ہزار سے زیادہ لا وارث اور غریب بچے ان میں قیام کرتے ہیں۔