اسلام آباد:سنگسم سکس ریڈ عالمی ا سنوکر چیمپیئن شپ 4 ستمبر سے تھائی لینڈ میںشروع ہوگی، جس میں پاکستان کے محمد ساجد شرکت کےلئے3 ستمبر کو تھائی لینڈ روانہ ہونگے۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 8 ستمبر اور فائنل 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ چیمپیئن شپ میں مختلف ممالک کے 32 کھلاڑی کو8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔