زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی ٹاپ 10فہرست
حال ہی میں فوربز میگزین کی جانب سے فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ہالی وڈ فلموں کے اداکار مارک وہلبرگ انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں جنہوں نے رواں برس کے دوران 68 ملین ڈالر کمائے ہیں۔مارک وہلبرگ کی آخری فلم لاسٹ نائٹ باکس آفس ہٹ مووی ثابت ہوئی تھی جس نے 600 ملین کا بزنس کیا تھ جبکہ دوسرے نمبر پرڈوائن جوہنسن، تیسرے نمبر پر وین ڈیزل ،جیکی چین اور ٹام کروز بھی شامل ہیں۔ سال 2017 کے ٹاپ 10 مہنگے اداکاروں کی فہرست میں ہالی وڈ سمیت بالی وڈ اداکاراوں کے نام بھی ہیں ۔ٹاپ 10 میں 8ویں نمبر پر شاہ رخ خان،9ویں سلمان خان اور10ویں نمبر پر اکشے کمار ہیں۔