ملائکہ اروڑہ نے زندگی کی44 بہاریں دیکھ لیں
بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ44 برس کی ہوگئیں۔ وہ آج اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔ ڈانسنگ اور ماڈلنگ سےشوبز کی دنیا میں قدم رکھنےوالی ملائکہ نے 98 میں فلم’’ دل سے میں چھیاں چھیاں‘‘ گانے سے شہرت حاصل کی۔ بعد ازاں فلم ’’بچھو ‘‘میں اداکاری پیش کی۔ بالی وڈ اداکار اربازخان کےساتھ فلم پروڈکشن میں بھی کام کیا ۔انہوں نےاپنےسابقہ شوہر ارباز کےساتھ مل کر ’’ دبنگ‘‘ پروڈیوس کی جس میں ان کا آئٹم گانا’’ منی بدنام‘‘ نے کافی شہرت کمائی۔ ملائکہ نے کئی فلموں میں مشہور آئٹم سونگ گرل کی حیثیت سے انڈسٹری میں نام کمایا۔ وہ کئی ہدوستانی ٹی وی چینلز کے شوز کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔98 میں ارباز خان کےساتھ رشتہ ازدواج میں جڑنےوالی ملائکہ نے گزشتہ برس علیحدگی اختیار کرلی تھی۔