قطر نے ایران میں اپنا سفیر بحال کردیا
ریاض .... قطری دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران میں اپنا سفیر بحال کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ قطر تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ اسی جذبے سے سفیر کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔