کنگ سلمان ریزو میں 45 دن کے لیے کیمپنگ ایونٹ
کنگ سلمان ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی حائل میں کنگ سلمان ریزو کیمپنگ ایونٹ کا آغاز کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کیمپنگ ایونٹ آج پیر سے 45 دن تک جاری رہے گا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کیمپنگ کے لیے نایلات نامی مقام کا انتخاب کیا گیا جہاں قدرتی حسن کے ساتھ پہاڑوں کی خوبصورتی، سنہری ریت، صاف مطلع اور سکون و خاموشی ہے‘۔
’کیمپنگ ایونٹ میں شرکت کرنے والوں کے لیے تمام سہولتوں کے ساتھ سیر وتفریح کا بھی پورا اہتمام ہے‘۔
’سیاحوں کے لیے گھڑ سواری، اونٹوں کی سواری، ہائیکنگ، ستاروں کا مشاہدہ اور ریزو کے قدرتی حسن کے نظارے کے علاوہ تاریخی مقامات کا وزٹ بھی شامل ہے‘۔