Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر پر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی،امریکہ

 
  واشگٹن ... امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تشویش کے امور پر عملی تعاون کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ نے جنوبی ایشیا سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی پر چین کے ا سٹیٹ قونصلرسے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ امریکہ پاک وہند کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے دوطرفہ مذاکرات کا حامی ہے۔ دونوں ملک تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی راہ اختیارکریں۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر پر امریکہ کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ۔ہمارا مقصد پاک وہند کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی اور کشیدگی کم کرا نے کی کوشش کرنا ہے۔
 
 

 

شیئر: