Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرے ،چین

  بیجنگ ...چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام اور سلامتی سے متعلق خدشات دور کرے۔ افغانستان میں پاکستان کے کردار کو اہمیت دی جائے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ چین کے اعلیٰ سفارتکار نےامریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ٹیلی فون کیا انہوں نے بتایا کہ چین افغانستان کے بارے میں امریکہ سے تعاون اور خطے میں امن واستحکام کے لئے مشترکہ کوششوں کے لئے تیار ہے۔خطے میں بدلتی ہوئی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں پاک، چین اسٹریٹجک تعلقات انتہائی اہم ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے چینی کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان پر اپنے اتحادی پاکستان کا دفاع کیا تھا۔
 

 

شیئر: