Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل سائیکالوجسٹ بن گیا

کہیں آپ ڈپریشن کا شکار تو نہیں؟ اب گھر بیٹھے گوگل سے جانیئے۔ گوگل نے امریکہ میں مقیم صارفین کے لئے اسکریننگ ٹیسٹ کا آغاز کر دیا ہے۔اب ڈپریشن سے متعلقہ مواد تلاش کرنے والے افراد کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ آن لائن سوالنامہ بھر کر یہ چیک کر سکیں کہ وہ ڈپریشن کا شکار تو نہیں ہو گئے۔ ڈپریس صارفین کے لئے گوگل نالج باکس ڈپریشن سے متعلق تفصیلات ، ڈپریشن کی نشانیاں اور ممکنہ علاج کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔گوگل نے امریکہ میں اس فیچر کا آغاز نیشنل الائنس فار مینٹل النیس(نامی) کے تعاون سے کیا ہے۔ نامی کے مطابق ہر5میں سے ایک امریکی ڈپریشن کا شکار ہے تاہم صرف 50 فیصد افراد ہی اسکا باقاعدہ علاج کرواتے ہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: