Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک سے براہ راست360ڈگری تصویر بن سکتی ہے

فیس بک نے ایپ کیمرے کے لئے نئی اپڈیٹ جاری کی ہیں جس کے بعد اب فیس بک موبائل ایپ کی مدد سے براہِ راست 360 ڈگری تصاویر لی جا سکتی ہیں۔ یہ نیا فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں آپریٹنگ سسٹمز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ فیس بک کی جانب سے 360 ڈگری فوٹو اپ لوڈ کرنے کی سہولت تو ایک سال قبل دے دی گئی تھی تاہم اب صارفین فیس بک سے ہی براہِ راست یہ تصویر بنا بھی سکتے ہیں۔ تصویر اتارنے کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ نیوز فیڈ سے 360 فوٹو کے آپشن کو منتخب کریں۔ دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق اردگرد گھومیں اور تصویر مکمل کریں۔ اس تصویر کو صارفین براہِ راست اپنی ٹائم لائن پر شیئر بھی کر سکتے ہیں اور کور فوٹو بھی بنا سکتے ہیں۔ 
 

شیئر: