Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ لیب برگر کھانا پسند کرینگے

واشنگٹن .... لیباریٹری میں اب گوشت بھی بنالیا گیا ہے جبکہ بل گیٹس اور برطانیہ کی ایئرلائنز ٹائیکون رچرڈ برانسن سنتھیٹک گوشت تیار کرنے کیلئے لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے۔ خیال ہے کہ یہ گوشت 2سال میںمارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ ”کلین میٹ“ نامی ایک کمپنی پہلے ہی بیف، چکن اور بطخ کا گوشت تیار کرچکی ہے۔ کمپنی کاکہناہے کہ جب یہ گوشت بڑی مقدار میں تیار ہوگا تو اس کی قیمت کم ہوجائیگی۔ کمپنی ٹیسٹ ٹیوب چکن بھی تیار کرنے کا پروگرام بنارہی ہے۔ اس پر 13ملین پونڈ (17ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری ہوگی۔ کمپنی کا کہناہے کہ اب گوشت کیلئے جانوروں کی ضرورت نہیں رہیگی۔ اس گوشت سے ہاٹ ڈاگ ، ساسیج، برگر اور کوفتے تک تیا رکئے جاسکیں گے۔ مارکیٹ میں کوفتے فروری2016ءسے ہی دستیاب ہیں لیکن اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

شیئر: