Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2025 کی تیاریاں، عازمین کی رہنمائی اور سہولت کےلیے ٹول فری نمبرز

عازمین حج کو 24 گھنٹے کی بنیاد پر رابطے کی فراہم کی جائے گی۔( فوٹو: ایس پی اے)
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے حج سیزن کے لیے ضروری تیاریاں مکم کر لی گئی ہیں جن کا مقصد عازمین کو دروان قیام مکہ مکرمہ ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کی رہنمائی اور ان کی سہولت کےلیے ٹول فری نمبرز جاری کیے ہیں جن کے ذریعے اہلکاروں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
عازمین حج کی رہنمائی و دیکھ بھال کے لیے 1966 نمبر مخصوص کیا گیا ہے
جبکہ صحت اور ایمرجنسی سروسز کے لیے 977 پرکسی بھی وقت رابطہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
امن عامہ کے حوالے سے 911 جبکہ وزارت حج کی خدمات معلوم کرنے کے لیے 937 نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے اس نمبر پر رابطہ کی سہولت عازمین حج کو 24 گھنٹے کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔

شیئر: