سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے مارک کارنی کی قیادت میں کینیڈا میں نئی حکومت کے قیام وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے اپنے پیغام میں کینیڈا اور اس کے دوست عوام کی خوشحالی، کامیابی اور ترقی کےلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
یاد رہے کہ مارک کارنی نے جمعے کو کینیڈا کے 24 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔
وہ وزارت عظمیٰ ایک ایسے وقت میں سنبھال رہے ہیں جب کینیڈا، امریکہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پیدا ہونے والے بحران سے نبرد آزما ہے۔
مارک کارنی کینیڈا کے دو مرکزی بینکوں کی قیادت کا تجربہ رکھتے ہیں۔
مارک کارنی نے حلف برادری سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوراً کام کا آغاز کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق نومنتخب وزیراعظم آئندہ ہفتے اپنے پہلے غیرملکی دورے پر یورپ جائیں گے۔
اتوار کو اپنی 60 ویں سالگرہ منانے والے مارک کارنی سیاست میں بالکل نئے ہیں۔