Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صرف بیوہ کو عمر میں رعایت

الٰہ آباد ۔۔۔الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ متوفی کے لواحقین کے بیٹے اوربیٹی کی تقرری کی زیادہ سے زیادہ مقررہ مدت کی حد میں رعایت نہیں دی جاسکتی لیکن بیوہ کو خصوصی حالات میں چھوٹ دی جاسکتی ہے۔ بیٹا، بیٹی کی زیادہ سے زیادہ عمر 25سے بڑھا کر 30سال اور بیوہ کی عمر 40سے بڑھا کر 45سال کردی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ بیوہ کو دیگر زمروںایس سی ایس ٹی ،معذور اور مجاہد آزادی کے برابرزیادہ سے زیادہ عمر میں چھوٹ ملے گی۔ جسٹس ارون ٹنڈن اور جسٹس ریتو راج اوستھی کی بنچ نے انوراگ اوستھی کی خصوصی اپیل جمعہ کو یہ حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ جب عمر بڑھا دی گئی تو رعایت دینے کا جواز نہیں۔ بیوہ کو بھی چھوٹ دینے کا خصوصی اختیار اتھارٹی کو ہے۔

شیئر: