Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا میں فائرنگ 14افراد ہلاک

    واشنگٹن ۔۔۔۔ امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 65 واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات شمالی کیرولینا، میری لینڈ اور ورجینیا میں پیش آئے، جن میں 14 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے ۔واضح رہے کہ شہری حقوق کی تنظیموں اور آزادانہ طور پراسلحہ لے کر چلنے کی مخالف تنظیموں کی کوششوں کے باوجود امریکی کانگریس میں اسلحہ ساز کمپنیوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے عام لوگوں کو اسلحے کی فروخت اور اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی کا قانون منظور نہیں ہو سکا۔

شیئر: