Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا پولیس خاکی وردی کے بجائےاب نئے یونیفارم میں

    حیدرآباد-----آندھراپردیش کی پولیس عنقریب نئے یونیفارم میں نظر آئیگی ۔ یونیفارم کاشرٹ ہلکے نیلے رنگ اور پتلوں سرمئی رنگ کا ہوگا۔اس طرح نیا یونیفارم ،روایتی خاکی رنگ کے یونیفارم کی جگہ لے گا۔اس نئے یونیفارم کو مرحلہ وار انداز میں متعارف کیا جائیگا ۔ریاست کے 100پولیس اسٹیشنوں سے اس کاآغاز عمل میں لایاجائے گا۔اس تجویز کے پس پردہ مقصد سمجھا جاتا ہے کہ بدلتا وقت اور پولیس ملازمین سے متعلق عوام کا نقطہ نظر ہے۔خاکی کا تعلق عموما ًسختی اور سنجیدگی کی کمی سے ہوتا ہے مگر نئی یونیفارم عوام دوست ہو گی ۔ریاست کے ڈی جی پی سامباشیواراؤریاست میں پولیس کی یونیفارم میں بڑی تبدیلی کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر کے طور پرریاست کے بڑے بس اسٹیشنوں میں بہتری کے اقدامات کئے تھے۔وہ اسی طرز پر اب پولیس کے یونیفارم میں بھی بڑی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں۔اس نظریہ کو سامباشیواراؤ نے پیش کیا جس کو سمجھاجاتا ہے کہ حکومت نے منظوری دیدی ہے۔ حکومت نے وجئے واڑہ کے ناگر پالیم اور قدیم گنٹور کے عصری پولیس اسٹیشنز میں اس نئے رنگ کے یونیفارم کو منظوری دے دی ہے تاہم اے پی کے ملازمین پولیس سمجھا جاتا ہے کہ نئے یونیفارم کے معاملہ میں اپنی پڑوسی ریاست تلنگانہ سے کافی پیچھے ہیں ۔تلنگانہ نے پہلے ہی پولیس کے یونیفارم کے ڈیزائن میں تبدیلی کے عمل کی شروعات کردی ہے۔یہ تبدیلی نیویارک کی پولیس کے یونیفارم کے خطوط پر کی جارہی ہے۔اے پی کے گنٹور اربن کے ایس پی سی ایچ راجیہ راؤنے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ نئے یونیفارم پر عوام سے بہتر ردعمل حاصل ہوگا تاہم خاکی یونیفارم بھی کچھ دنوں تک برقرار رہے گا اوریونیفارم میں تبدیلی فی الحال محدود رہے گی کیونکہ نئے یونیفارمز کیلئے فنڈز کی کمی ہے۔

شیئر: