اسلام آباد... اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئینی اصلاحات میں اسمبلیوں کی مدت4 سال مقرر کی جائے۔ پہلے بھی اسمبلیوں کی مدت کم کرنے کی تجویز دی تھی اس پر ن لیگ نے اتفاق کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری نظام میں زیادہ نہیں چلے ، اس لئے ہم میں برداشت نہیں۔ طویل عرصے کسی حکومت کو برداشت نہیں کرسکتے ۔اپوزیشن لیڈر نے مردم شماری رپوٹ پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ مردم شماری کے عمل سے جان چھڑائی گئی۔ جس طرح مردم شماری ہونی چاہئیے وہ نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور شماریات ڈویژن کے پاس موجود ریکارڈ کا موازنہ کیا جائے تو اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔