Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کو نو مور کہنے کا وقت آگیا،ناصر جنجوعہ

 اسلام آباد... مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ ڈو مور کے جواب میں امریکہ بہادر کو نو مور کہنے کا وقت آگیا۔ پرائی جنگ میں پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ 70 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا، بدلے میں کیا ملا؟ الزامات۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر دنیا کو گمراہ تو کر سکتا ہے لیکن اس سے افغانستان میں امن نہیں آ سکتا۔انہوں نے کہا کہ خود امریکہ کے اتحادی بھی تنگ آ چکے ہیں اور افغان مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔ناصر جنجوعہ نے ہند کو افغانستان کے حالات میں خرابی کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ نئی دہلی کو کردار دینے سے خطے کا ا سٹریٹجک توازن بگڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو افغان مسئلے کے حل کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

 

شیئر: