مکہ مکرمہ: صفائی کیلئے 23ہزار کارکن تعینات
مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے صفائی کیلئے 23ہزار کارکن تعینات کردیئے۔میئر ڈاکٹر اسامہ البار اور متعدد عہدیداروں نے بتایا کہ حج ایام کے دوران صفائی کی جامع اسکیمیں تیار کی گئی ہیں۔23ہزار صفائی کارکن مشاعر مقدسہ میں صفائی کرینگے۔ انہیں مختلف قسم کی 800مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔130زیر زمین کچرا خانے تیار کئے گئے ہیں جن میں 12ہزار ٹن کچرا کھپ سکتا ہے۔ کچرے کے 1300مخصوص کوڑے دان فراہم کئے گئے ہیں جبکہ المعیصم، العزیزیہ ، مزدلفہ اور عرفات میں کچرے کی 7گشتی مرکز تیار کئے گئے ہیں ۔ مکہ میں 3ہیں ۔9گشتی کچرے دان ہیں۔مشاعر مقدسہ میں 40ہزار کچرے کے ڈبے رکھے گئے ہیں۔