لاہور... سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے کچھ نہیں کیا تو بھاگ کیوں رہے ہیں۔ نواز شریف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر مقدمات جھوٹے اور سیاسی انتقام کے لئے بنائے گئے لیکن پھر بھی تمام مقدمات سامنا کیا۔لاہور میں سابق صدر سے ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب عالمگیر نے ملاقات کی۔ نیب کے آخری مقدمے میں بری ہونے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر زرداری نے کہا کہ ہم کبھی عدالتوں سے نہیں بھاگے۔ انتقام کا نشانہ بننے کے باوجود انصاف کے لئے قانونی راستہ اختیار کیا۔ سیاسی مخالفین کے بنائے گئے مقدمات میں عدالتوں میں گئے اور وہیں سے انصاف ملا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے کچھ نہیں کیا تو بھاگ کیوں رہے ہیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر زرداری کو 16 سال بعد غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔