چینی کی لت بھی منشیات جیسی
لندن۔۔۔۔سائنسدانوں نے خبر دار کیا ہے کہ انسان کو چینی کی بھی اسی طرح لت لگ جاتی ہے جس طرح کوکین کی تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اچانک یا فوری طور پر چینی کھانا ترک کردیا جائے تو اس سے مایوسی پیدا ہوتی ہے اور انسان کا رویہ درہم برہم ہوجاتا ہے۔ماہرین برطانیہ بھر میں چینی کی زیادہ کھپت سے پریشان ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ڈاکٹروں کی تجویز سے 3گنا زیادہ استعمال کی جارہی ہے جس کا اثر یہ ہے کہ مٹاپابڑھ رہا ہے ،دانت جھڑ رہے ہیں اور دل کے امراض پھیلتے جارہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ جس طرح منشیات کے استعمال سے دماغ پر مضر اثرات پڑتے ہیں اسی طرح چینی کے زیادہ استعمال سے بھی مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ چینی کے استعمال میں بتدریج کمی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چاہے آپ کچی چینی کھائیں یا عام چینی دونوں کے دماغ پر اثرات ایک جیسے ہوتے ہیں۔