Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی گلزار خان کا انتقال

پشاور... تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق بیورو کریٹ گلزار خان پیر کو انتقال کرگئے۔ پشاور کے حلقہ این اے 4 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہو ئے تھے۔ انہیں گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا تھا ۔ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گلزار خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں گلزارخان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔گلزار خان بحیثیت بیورو کریٹ ڈپٹی کمشنر پشاور، پولیٹیکل ایجنٹ برائے جنوبی وزیرستان اور چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین رہ چکے ہیں۔ 2014 میں پارٹی پالیسی پر اختلاف کے باعث استعفیٰ جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی میں شامل تھے۔

 

شیئر: