Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی افغان پالیسی ناکام ہوگی ،شاہد خاقان

 کراچی...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان میں طویل ترین جنگ کیلئے حکمت عملی ان سے پہلے کے امریکی حکمرانوں کے منصوبوں کی طرح ناکام ثابت ہوگی۔کراچی میں بلوم برگ نیوز کو انٹرویو میں شاہد خاقان نے افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ افغانستان میں فوجی حکمت عملی کامیاب نہیں ہوئی مستقبل میں بھی نہیں ہوگی اس مسئلہ کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کو پاکستان نہیں لانے دیں گے کسی کو بھی افغانستان کی جنگ پاکستان کی سرزمین پر لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیتا ۔خطے میں قیام امن کیلئے ہند سمیت تمام ملکوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوںنے کہا کہ افغانستان کو طالبان سے خود نمٹنا چاہیے اس سلسلے میں انہیں کسی مدد کی ضرورت ہوئی تو ہم اس کیلئے تیارہیں۔
 

 

شیئر: