اسلام آباد...قومی احتساب بیورو نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر زرداری کی بریت کے خلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔ نیب کی پراسیکیوشن برانچ نے درخواست کی تیاری پر کام شروع کردیا۔واضح رہے کہ این آر او کالعدم قرار دئیے جانے اور صدارتی استثنیٰ ختم ہونے کے بعد آصف زرداری کے خلاف5 نیب مقدمات دوبارہ شروع ہوئے تھے۔ تمام میں ناکافی شواہد پر سابق صدر بری ہو چکے۔ بریت کی درخواست میں زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا تھا کہ ریفرنس کے 300 سے زائد صفحات گم ہیں۔ محض دستاویز کی نقول کی بنیاد پر سزا نہیں دی جا سکتی۔