وینزویلا کے عوام کو اسلحہ چلانے کی تربیت
کراکس ...وینزویلا کی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عسکری کارروائی کی دھمکی کے بعداپنے عوام کو اسلحہ چلانے اور فوج کی بھرپور مدد کرنے کیلئے تربیت دی ہے۔ وینزویلا کے صدر نیکولس میڈورا نے2روزہ عسکری مشقوں کا آغاز کیا۔کاراکاس ملٹری اکیڈمی میں فوجیوں نے عوام کو اپنے ہاتھوں کے بہتر استعمال کے علاوہ رائفلز، اینٹی کرافٹ گنز اور دیگر اسلحے کو چلانے کی تربیت دی ۔ مشقوں کی نگرانی بھی کی گئی۔مشقوں میں شریک ایک خاتون نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کچھ نہیں ہوگا لیکن کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کو خبردار کیا تھاکہ امریکہ ان کے خلاف اگر ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی سمیت مختلف پہلووں پر غور کر رہا ہے۔